fbpx

Contact Us

+92 311 4539791

Easy order
Fast Shipping
Quick Support
Easy order
Fast Shipping
Quick Support

4.Taleemulquran Mujallad Set (3 Vol) تعلیم القرآن مجلد

Original price was: ₨4,000.00.Current price is: ₨3,200.00.

  تعلیم القرآن مجلد سیٹ از صابر قرنیؒ

جلد اول: سورۃ الفاتحہ تا التوبہ

جلد دوم: سورۃ یونس تا العنکبوت

جلد سوم: سورۃ الروم تا الناس

نوٹ: یہ سیٹ/جلدیں بلحاظ ٹائیٹل مختلف رنگوں میں آتا ہے، ترسیل کے وقت جو رنگ دستیاب ہوتا ہے وہی بھیجا جاتا ہے۔

Description

تعلیم القرآن کو ایک عرصے تک پاروں کی شکل میں شائع کیا جاتا رہا۔ یہ سلسلہ عوام، بالخصوص سکولوں اور کالجوں کے طلبا اور قرآن کلاسوں کیلئے قرآن فہمی میں بہت مفید ثابت ہوا۔ پھر اسے دس دس پاروں کی تین جلدوں اور چوتھی جلد لغت کی شکل میں نظرثانی اور بہت سارے اضافوں کے ساتھ شائع کیا گیا۔ اس شکل میں یہ درس و تدریس کا فریضہ ادا کرنے والوں کے لیے، تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنا کام سرانجام دے سکیں، نیز ان لوگوں کیلئے جو گھر میں بیٹھ کر عربی زبان سے روشناسی حاصل کرتے ہوئے ترجمۂ قرآن سیکھنا چاہتے ہیں اور وہ ضروری تشریح و تفسیر پڑھنا چاہتے ہیں جس سے قرآن حکیم کا اصل مدعا سامنے آئے‘ بہترین رہنما ہے۔

تعلیم القرآن مجلد کی خصوصیات:ہر جلد میں متن (جیسا کہ نمونے سے واضح ہے؛ ہر صفحہ پر لفظی و بامحاورۃترجمے کے ساتھ ساتھ جامع تشریح پر مبنی حواشی اور ضروری الفاظ کی عربی گرامر کی رو سے صرفی تشریح و ترجمہ) کے علاوہ شروع میں فہرست مضامین اور آخر میں تمام سورتوں کے مضامین کا خلاصہ و تشریح کا اعادہ تحریر کیا گیا ہے تاکہ قرآن کے مضامین کا عمود متعین رہے اور انہیں سمجھنے میں کسی قسم کی دقت نہ رہے۔ بامحاورۃ ترجمہ مولانا فتح محمد جالندھریؒ کا ہے جو لفظی ترجمے کے قریب ترین اور آسان فہم ہے نیزتشریح و تفسیر عصر حاضر کے معروف علماء ومفسرین کے مطابق اور متفقہ ہے؛اختلافی اور مسلکی بحثوںسے اجتناب کیا گیا ہے اور اصولی بات لکھی گئی ہے۔

Additional information

Weight 4.2 kg
Pages

2976

Paper

offset fine

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “4.Taleemulquran Mujallad Set (3 Vol) تعلیم القرآن مجلد”

Your email address will not be published. Required fields are marked *