fbpx

Contact Us

+92 311 4539791

Previous
Next
Easy order
Fast Shipping
Quick Support
Previous
Next
Easy order
Fast Shipping
Quick Support

MuntaKhab Surtain 9th and 10th منتخب سورتیں برائے

70.00

منتخب سورتیں بمطابق نصاب اسلامیات برائے نہم و دہم

 

Description

تعلیم القرآن کے سلسلے میں منتخب سورتوں پر مشتمل یہ کتاب پاکستان بھر میں رائج نصاب برائے نہم و دہم کے قرآنی حصے کے مطابق شائع کی گئی ہے۔ اس سے پیشتر تعلیم القرآن طلباء کے لیے پاروں کی شکل میں دستیاب تھا، بمطابق نصاب منتخب سورتوں کی شکل میں یہ پہلی کاوش ہے۔  اس کی خصوصیات یہ ہیں: ۱)لفظ بہ لفظ ترجمہ، ۲) الگ سے بامحاورۃ ترجمہ جو مولانا فتح محمد جالندھریؒ کا ہے اوریہ ترجمہ پورے عالم اسلام میں مشہور اور متفقہ ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت آسان فہم اور قرآن کی ترجمانی کے شایان شان ہے،۳)ضروری تشریح پر مشتمل حواشی جو معاصر مفسرین کے مطابق اور متفقہ ہیں،۴)عربی گرامر کی رو سے ہر صفحے پر اسم‘ فعل اور حرف کی تشریح،۵)آخر میں رکوع وار (یا مکمل سورۃ کی) جامع تشریح۔
مختلف سکولوں کے اساتذہ کی تجویز پر پاروں میں سے ضروری مواد پر مشتمل یہ کتاب تمام طلباء کی سہولت کی خاطرشائع کی گئی ہے۔ اس کتاب میں وہ تمام خصوصیات موجود ہیں جن سے طلباء اپنے نصاب کے مطابق قرآنی سورتوں کی تفہیم و تشریح بخوبی کر سکتے ہیں۔ طلباء کے علاوہ عام طالبین قرآن بھی اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔اس میں دیا گیا آسان رواں ترجمہ مولانا فتح محمد جالندھریؒ کا ہے جو نیشنل بک فاؤنڈیشن کے شائع کردہ ترجمہ کے عین مطابق ہے۔

Additional information

Weight .19 kg
Dimensions 23.5 × 15.5 cm
Pages

128

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “MuntaKhab Surtain 9th and 10th منتخب سورتیں برائے”

Your email address will not be published.