fbpx

Contact Us

+92 311 4539791

Previous slide
Next slide
Easy order
Fast Shipping
Quick Support
Previous slide
Next slide
Easy order
Fast Shipping
Quick Support

Terms and Conditions

ہم اپنے معزز گاہک حضرات کو بہترین سروس مہیا کرنے ٓکے لئے بھرپور کوشش کرتے ہیں ۔ تاہم چند شرائط و ضوابط کا طے ہونا ضروری ہے

 الحسنات اسلامی سٹور دیگر آن لائن سٹورز کے برعکس تمام اشیاء پر معقول رعایت دے رہا ہے، اس کا مقصد گاہک کو فائدہ دینا ہے۔ بھرپور رعایت کی وجہ سے شپنگ کے اخراجات بذمہ گاہک ہیں۔  واضح رہے کہ دیگر سٹورز پر یا تو رعایت نہیں دی جاتی یا بہت کم رعایت دی جاتی ہے اور شپنگ کے اخراجات کم دکھائے جاتے ہیں، رعایت کم ہونے کی وجہ سے نقصان گاہک کا ہوتا ہے۔

معزز گاہک حضرات سے گزارش ہے کہ مکمل ایڈریس تفصیل کے ساتھ لکھیں جس میں گلی نمبر، محلہ کا نام یا کالونی اور روڈ وغیرہ کی تفصیلات ہوں اگر ایڈریس میں خرابی کی وجہ سے پارسل واپس ہوگیا تو ڈاک خرچ گاہک کو ادا کرنا ہوگا ۔

 اگر ایڈریس کی خرابی کی وجہ سے پارسل گم ہو جائے یا کسی قسم کا کوئی نقصان ہو جائے تو ذمہ دارگاہک ہو گا۔

 تمام اشیاء حتی الامکان تسلی کرکے بھیجی جاتی ہیں پھر بھی ازروئے بشریت کوئی غلطی رہ جائے تو فوری اطلاع کریں، ہم ان شاء الله ازالہ کریں گے۔

 ہم پاکستان پوسٹ یا ٹی سی ایس یا دیگر کورئیر سروسز کے ذریعے ڈیمانڈ بھیجتے ہیں۔ کیش آن ڈلیوری کی صورت میں بذریعہ پاک پوسٹ وی پی ارسال کی جاتی ہے۔ وی پی کی صورت میں 75 روپے زائد ادا کرنے ہوتے ہیں جو یہاں ایسٹیمیٹ میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔

 ڈیمانڈ میں کسی قسم کی تبدیلی یا تصحیح کیلئے بذریعہ وٹس ایپ یا ای میل آرڈر نمبر کے ساتھ مطلع فرمائیں۔

 اشیاء کی واپسی یا تبدیلی درج ذیل شرائط کے ساتھ ہو گی

انہیں استعمال نہ کیا گیا ہو۔

        ترسیل خرچ بذمہ گاہک ہو گا۔

         دس دن کے اندر واپسی یا تبدیلی ہو گی۔

 عموماً تین روز کے اندر ڈیمانڈ کی تعمیل کر دی جاتی ہے،تاہم اندرون ملک ڈاک کی ترسیل کیلئے چار سے سات روز کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔

ڈیمانڈ کی تعمیل کے وقت اگرکوئی مطلوبہ کتاب یا چیز اتفاقاً نایاب یا کم یاب ہو تو بذریعہ وٹس ایپ یا ای میل یا فون پر مطلع کر کے ڈیمانڈ کی تصحیح کر لی جائے گی۔

   دس ہزار سے زائد کیش آن دلیوری نہیں کی جائے گی۔  دس ہزار سے زائد ڈیمانڈ ایڈوانس پے منٹ کے ساتھ کی جائے گی۔ ایڈوانس/ بینک پےمنٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 30 کلو کا پارسل جا سکے گا۔ اگر ڈیمانڈ 30 کلو سے زائد ہو تو دو یا دو سے زائد آرڈر دیئے جا سکتے  ہیں۔ یا 

ہمارے ساتھ رابطہ کیجئے ہم بہتر شپنگ کے ذریعے مناسب ریٹ پر ڈیمانڈ پوری کریں گے۔

ہمیں اختیار ہے کہ کسی بھی آرڈر کو کینسل کر دیں یا بوجہ اس کی تعمیل سے معذرت کر لیں۔

 بیرون ملک ترسیل کیلئے وٹس ایپ یا ای میل پر رابطہ کیجئے، ایسٹیمیٹ بتا دیا جائے گا۔