نور القرآنِ الحکیم
لفظی ترجمہ قرآن؛ اس میں متعین رنگوں کی مدد سے تجویدی اصولوں، نیز گرامر کے مطابق اسم فعل حرف اور اسم ضمیر کا اظہارکیا گیا ہے۔ دس دس پاروں کی تین جلدوں پر مشتمل ہے۔
لفظی ترجمہ: صابر قرنی
بامحاورۃ ترجمہ: فتح محمد جالندھری
نور القرآن الحکیم کی ہر لائن چار سطروں پر محیط ہے، پہلی موٹی سطر اصل متن قرآن کی ہے، جسے تجوید کے اصولوں کے مطابق رنگ دیا گیا ہے۔تجوید میں غنہ(بشمول ادغام، اقلاب و اخفاء) اور قلقلہ کیلئے اعراب و حرکات کو اور تفخیم کیلئے حروف کو متعین رنگ دیا گیا ہے جسے ہرصفحے کے نیچے دائیں طرف ایک بکس میں لکھا گیا ہے۔
دوسری اور تیسری سطر لفظی ترجمے کی ہے،یہاں الفاظ کو گرامر کی رو سے اسم، فعل ، حرف اور اسم ضمیرکیلئے متعین رنگ دیا گیا ہے جس کی وضاحت ہر صفحے کے نیچے بائیں جانب ایک بکس میں کی گئی ہے۔یہ رنگ عربی متن اور لفظی ترجمے دونوں کو دیا گیا ہے تاکہ مرکب لفظ کی صورت میں اصل لفظ یا صیغےکا ترجمہ واضح ہو جائے۔
سیاق کے لحاظ سے یا اعراب قرآن کے لحاظ سے جو ترجمہ اصل صیغے کے لغوی ترجمے سے زائد ہوتا ہے اسے گرے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔
آخری یعنی چوتھی سطر بامحاورۃ ترجمہ کی ہے جس کا مقصد قرآن کی ترجمانی اور اس کے مفہوم کو واضح کرنا ہے۔
یہ بھی دیکھیں
بیان القرآن آسان ترجمہ مع تشریحات
Rs 3,500Discount at checkout