Description
تعلیم القرآن کو ایک عرصے تک پاروں کی شکل میں شائع کیا جاتا رہا۔ یہ سلسلہ عوام، بالخصوص سکولوں اور کالجوں کے طلبا اور قرآن کلاسوں کیلئے قرآن فہمی میں بہت مفید ثابت ہوا۔ پھر اسے دس دس پاروں کی تین جلدوں اور چوتھی جلد لغت کی شکل میں نظرثانی اور بہت سارے اضافوں کے ساتھ شائع کیا گیا۔ اس شکل میں یہ درس و تدریس کا فریضہ ادا کرنے والوں کے لیے، تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنا کام سرانجام دے سکیں، نیز ان لوگوں کیلئے جو گھر میں بیٹھ کر عربی زبان سے روشناسی حاصل کرتے ہوئے ترجمۂ قرآن سیکھنا چاہتے ہیں اور وہ ضروری تشریح و تفسیر پڑھنا چاہتے ہیں جس سے قرآن حکیم کا اصل مدعا سامنے آئے‘ بہترین رہنما ہے۔
تعلیم القرآن مجلد کی خصوصیات:ہر جلد میں متن (جیسا کہ نمونے سے واضح ہے؛ ہر صفحہ پر لفظی و بامحاورۃترجمے کے ساتھ ساتھ جامع تشریح پر مبنی حواشی اور ضروری الفاظ کی عربی گرامر کی رو سے صرفی تشریح و ترجمہ)کے علاوہ شروع میں فہرست مضامین اور آخر میں تمام سورتوں کے مضامین کا خلاصہ و تشریح کا اعادہ تحریر کیا گیا ہے تاکہ قرآن کے مضامین کا عمود متعین رہے اور انہیں سمجھنے میں کسی قسم کی دقت نہ رہے۔بامحاورۃ ترجمہ مولانا فتح محمد جالندھریؒ کا ہے جو لفظی ترجمے کے قریب ترین اور آسان فہم ہے نیزتشریح و تفسیر عصر حاضر کے معروف علماء ومفسرین کے مطابق اور متفقہ ہے؛اختلافی اور مسلکی بحثوں سے اجتناب کیا گیا ہے اور اصولی بات لکھی گئی ہے۔تعلیم القرآن لغت جو چوتھی جلد ہے تعلیم القرآن کے کم از کم بیس سال کے کام کا نچوڑ ہے۔ اس کی خصوصیات تعلیم القرآن لغت کے ذیل میں مختصراً لکھی گئی ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.